کندیاں : پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس

کندیاں : پرائس کنٹرول  مجسٹریٹس کا اجلاس

کندیاں(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چوہدری ظفر اقبال کی زیر صدارت تحصیل پپلاں کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا جائزہ اجلاس اے سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تحصیل بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے پی سی ایم کی ہفتہ وار اور ما ہا نہ کارکردگی کاجائزہ لیا۔انہوں نے تما م پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں متحرک ہوں، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو با قاعدگی سے چیک کر یں ۔اور حکو متی نر خنا مہ پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ گرانفروشوں اور ذخیر ہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز قانو نی کاروائی عمل میں لائی جا ئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں