بگڑے رئیس زادوں کابہن بھائی پر تشدد
سرگودھا(سٹاف ) 50شمالی کی گلستان کالونی میں اسد نامی نوجوان اپنی بہن کے ہمراہ سودا سلف لینے جا رہا تھا کہ اس دوران چند بگڑے رئیس زادوں نے دونوں بہن بھائی کو روک لیا۔
اور مبینہ طور پر نازیبا حرکات کرنے لگے ، ملزمان نے لڑکی کو بازو سے پکڑ کر گھسیٹا جس سے وہ نیم برہنہ ہو گئی، راہگیروں کی مداخلت پر ملزمان فرار ہو گئے ، تاہم ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔متاثرہ بہن بھائی نے پولیس کو بتایا کہ وہ یتیم اور اپنے ماموں کے گھر رہائش پذیر ہیں ،