چھدرو بلڈ ڈونیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں فاتح ٹیم میں ٹرافی تقسیم
میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی چھدرو بلڈ ڈونیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت،
فاتح ٹیم میں ٹرافی تقسیم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی وقار عظیم کھرل نے تھانہ چھدرو کے علاقہ میں منعقدہ چھدرو بلڈ ڈونیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ڈی پی او میانوالی نے فائنل میچ کا مشاہدہ کیا اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والی فاتح ٹیم کو ٹرافی جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ اس موقع پر انہوں نے کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں اور خون کے عطیات جیسے انسانیت دوست جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں معاشرے میں بھائی چارے ، صحت مند مقابلے اور سماجی ذمہ داری کے احساس کو فروغ دیتی ہیں۔