چورموٹر وے کے اطراف لگی حفاظتی جالیاں کاٹ کر لے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نامعلوم افراد موٹر وے کے اطراف لگی حفاظتی جالیاں کاٹ کر لے گئے ۔
بتایا جاتا ہے کہ ٹھٹھی ولانہ کے قریب گزشتہ شب نامعلوم افراد نے 82میٹر حفاظتی جالی چوری کاٹ لی جس کی مالیت ایک لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ، علی الصبح موٹر وے پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران چیک کر کے رپورٹ حکام بالا کو ارسال کر دی۔جس پرنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی گئی۔