پانچ بچوں کی ماں اور تیس سالہ شخص پر اسرار طور پر غائب

 پانچ بچوں کی ماں اور تیس سالہ  شخص پر اسرار طور پر غائب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دو مختلف واقعات میں پانچ بچوں کی ماں اور تیس سالہ شخص پر اسرار طور پر غائب ہو گئے۔

 بتایا جاتا ہے کہ پٹھانہ کالونی سے مسماۃ(ث) اور سیٹلائٹ ٹاؤن بھلوال سے 30سالہ طلحہ کامران دن دیہاڑے اچانک لا پتہ ہو گئے ، ورثاء کی جانب سے اپنے طور پر تلاشی کے دوران ان کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا، اور انہوں نے اغواء کا شبہ ظاہر کیا ہے۔، جس پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں