جوڈیشل کمپلیکس بھیرہ کے تعمیرکو تیزی سے حتمی شکل دی جا رہی،حبیب نواز
بھیرہ(نامہ نگار)بار ایسوسی ایشن بھیرہ کے صدر مہر حبیب نواز وینس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس بھیرہ کے تعمیراتی معاملات کو تیزی سے حتمی شکل دی جا رہی ہے اور قوی امید ہے کہ منصوبے پر تعمیراتی کام آئندہ ماہ اگست کے وسط میں شروع ہو جائے گا۔
وہ جنرل سیکرٹری سید عون عباس کاظمی ایڈووکیٹ کے ہمراہ بھیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے ارکان سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر بھیرہ بار کے بانی اور سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ بھی موجود تھے صدر بار نے بتایا کہ جوڈیشل کمپلیکس بھیرہ کی تعمیر پر 938 ملین روپے لاگت آئے گی۔ جبکہ ابتدائی مرحلے کے لیے 200 ملین روپے کے فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ منصوبے کی تکمیل کی مدت 36 ماہ مقرر ہے ،