بلاشبہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ،صحافی معاشرے کی انکھ ہوتے ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر

بلاشبہ صحافت ریاست کا چوتھا  ستون ،صحافی معاشرے کی انکھ  ہوتے ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)بلاشبہ صحافت ریاست کا چوتھا اور اہم ستون ہے اور اس شعبہ سے منسلک صحافی معاشرے کی انکھ ہوتے ہیں مثبت اور تعمیری صحافت سے عوامی مسائل احسن طریقے سے حل ہوتے ہیں۔

انتظامیہ اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے صحافیوں کی طرف سے عوامی مسائل مشکلات کی نشاندہی پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار کلورکوٹ کے اسسٹنٹ کمشنر فیض فرید نے کلورکوٹ پریس کلب کلورکوٹ رجسٹرڈ کے صحافیوں سے اپنے افس میں ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ پہلے بھی صحافیوں کی طرف سے مسائل کی نشاندہی پر کاروائی کرتی رہتی ہے اور انشاء اﷲ ائیندہ بھی فوری ایکشن لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرہ کا اہم کردار ہوتے ہیں اور مثبت معیاری تعمیری صحافت سے عوامی کے بنیادی مسائل فوری حل ہو سکتے ہیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں