پیر محمد کرم شاہ الازہری کے سالانہ تین روزہ عرس کی تقریبات آج شروع ہونگی

پیر محمد کرم شاہ الازہری کے سالانہ تین  روزہ عرس کی تقریبات آج شروع ہونگی

بھیرہ(نامہ نگار)مفسرِ قرآن، ضیائُ الامت پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات آج 4 جولائی (ہفتہ) سے آستانۂ عالیہ امیر السالکین، دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ میں شروع ہوں گی۔

 تقریبات دیوانِ کریم پیر محمد امین الحسنات شاہ کی سرپرستی جبکہ ولی عہد آستانۂ عالیہ صاحبزادہ پیر محمد نعیم الدین شاہ الازہری کی نگرانی میں منعقد ہوں گی۔پیر ہاؤس کے ترجمان میاں محمد نعیم الدین کے مطابق 4 جولائی کو محفلِ حسنِ قرائت و نعت کا انعقاد ہوگا، جس میں فضیلۃ الشیخ قاری صلاح عبداللہ (مصر)، فخر القراء قاری ذیشان حنیف (لاہور)، فضیلۃ الشیخ قاری محمد طیب، قاری زاہد شریف الازہری سمیت دیگر ممتاز قراء و نعت خواں شرکت کریں گے 5 جولائی کو پہلی علمی نشست سے علامہ محمد علی طاہر اور علامہ فیض الحق نقشبندی خطاب کریں گے ، جبکہ نمازِ عصر سے مغرب تک دربارِ امیر السالکین پر محفلِ چادر پوشی منعقد ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں