سڑکوں کی اکھاڑ پچھاڑ کے باعث لوگوں کے لیے مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں،ناصر محمود سہگل

سڑکوں کی اکھاڑ پچھاڑ کے باعث  لوگوں کے لیے مشکلات بڑھتی جا  رہی ہیں،ناصر محمود سہگل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران شہروضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کہا ہے کہ اس وقت سرگودھا شہر میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے سڑکوں کی اکھاڑ پچھاڑ کے باعث لوگوں کے لیے مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں جبکہ بیوٹیفکیشن کا کام بھی اس معیار کا نہیں ہو رہا۔

جو دیگر شہروں میں معیار دیکھنے میں آرہا ہے دیگر شہروں میں بیوٹیفکیشن کے تحت تعمیر کیے جانے والے بازاروں کو درمیان کے فٹ پاتھ سے خالی رکھا گیا ہے مگر سرگودھا میں ٹھیکیدار نے درمیان میں ہی دوبارہ فٹ پاتھ بنا دیے ہیں جسکی وجہ سے ان کی خوبصورتی میں وہ اضافہ دیکھنے میں نہیں آرہا ۔جو راولپنڈی کے راجہ بازار اور فیصل آباد کے دیگر بازاروں کی طرح ہونا چاہیے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں