تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب ضیا اللہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب
خوشاب(نمائند دنیا) صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے صدر ملک زبیر حیات اترا اور جنرل سیکرٹری ملک ضمیر حیدر ماہل کی جانب سے تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیا اللہ کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ بار روم پر وقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیاْ۔
تقریب میں بار کے عہدیداران، سینئر وکلا اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک زبیر حیات اترا اور جنرل سیکرٹری ملک ضمیر حیدر محل نے چوہدری ضیا اللہ کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دورِ تعیناتی میں دیانتداری، فرض شناسی، خوش اخلاقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مثالی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری ضیا اللہ نے بار اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان بہترین رابطہ قائم رکھا، جس کے باعث متعدد انتظامی و عوامی امور خوش اسلوبی سے انجام پائے ۔چوہدری ضیا اللہ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی عزت افزائی پر صدر و جنرل سیکرٹری سمیت تمام وکلا برادری کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوشاب میں گزارا گیا وقت اور یہاں کے لوگوں کی محبتیں ہمیشہ ان کی یادوں کا حصہ رہیں گی۔