گندم کی غیر قانونی نقل حمل ،دو افراد گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) گندم کی غیر قانونی نقل حمل میں ملوث دو مڈل مین پکڑے گئے ۔
محکمہ فوڈ حکام کے مطابق نہنگ میں چیکنگ کے دوران سردار بخش اور میاں محمد مبینہ طور پر گندم کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث پائے گئے ،ملزمان کے پاس فوڈ گرین لائسنس بھی نہیں تھے جس پر ان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے ۔