ماہ نور نے عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا

 ماہ نور نے عیسائیت کو چھوڑ  کر دین اسلام قبول کر لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا کے علاقہ ظفر کالونی کی غیر مسلم دوشیزہ ماہ نور نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا۔

 جس کو مسجد حامد علی شاہ میں اتحاد العلماء کے ضلعی صدر قاضی نگاہ مصطفی چشتی نے کلمہ طیبہ پڑھایا اور اس کا نام اسلامی نام ماہ نور فاطمہ تجویز کیا گیااس موقع پر ملک ضیاء الحق ،شیخ نعیم طاہر، ،چوہدری امتیاز، ،عرفان اﷲ ثنائی، میاں محمد طاہر،شیخ سعید اختر اور دیگر اہل اسلام اراکین نے نومسلم دوشیزہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں