سرکاری ریکارڈ محفوظ بنانے کیلئے خصوصی گرانٹ طلب

 سرکاری ریکارڈ محفوظ بنانے  کیلئے خصوصی گرانٹ طلب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انتظامیہ نے حکومت سے سرکاری ریکارڈ محفوظ بنانے کیلئے حکومت سے جدید طرز کے محافظ خانے بنانے کے لئے خصوصی گرانٹ طلب کر لی۔

 ذرائع کے مطابق گزشتہ سال تحصیل کچہری کے محافظ خانہ میں ہونے والی آتشزدگی کے بعد مزید کوئی حادثہ سے بچنے کیلئے انتظامیہ نے حکومت سے بھی محافظ خانوں کی نئی عمارتوں کی تعمیر کیلئے گرانٹ طلب مانگ لی ہے ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موجود محافظ خانوں میں بجلی کی وائرنگ بہت پرانی ہونے کی وجہ سے آتشزدگی کا خطرہ ہے ، جس وجہ سے نئے جدید طرز کے محافظ خانے بنانے کیلئے حکومت سے فنڈز طلب کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں