کندیاں : شہر میں لٹکتی بجلی کی تاریں ، شہریوں کے سروں پر موت

کندیاں : شہر میں لٹکتی بجلی کی تاریں ، شہریوں کے سروں پر موت

کندیاں : شہر میں لٹکتی بجلی کی تاریں ، شہریوں کے سروں پر موت بجلی کی تاروں کا ٹوٹ کر گھروں کی چھتوں اور گلیوں میں گرنا روز کا معمول بن چکا ہے

کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں شہر بھر میں لٹکتی بجلی کی تاریں شہر یوں کے سروں پر موت کے سائے کی طرح منڈلانے لگیں، شہریوں کا فیسکو حکام سے بجلی کی ترسیل کے نظام کو موثر بنانے کا مطالبہ ۔کندیاں شہر اور اس کے مضافات میں واپڈااہلکاروں کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے بجلی کا سپلائی سسٹم زبوں حالی کا شکار ہو چکا ہے گلیوں، محلوں، بازاروں، چوکو ں، چوہراہوں پر بجلی کے جھولتے تار وں نے علاقہ مکینوں کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے بارش اور تیز آندھی کے موسم میں ان بجلی کی تاروں کا ٹوٹ کر گھروں کی چھتوں اور گلیوں میں گرنا روز کا معمول بن چکا ہے جب کہ کندیاں شہر ی آبادی میں داخل ہونے والی گاڑیوں کے لئے ان بجلی کے لٹکتے تاروں کے نیچے سے گزر کے اپنی منزل مقصود تک پہنچنا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہے بجلی کے جھولتے تاروں اور ان کے ٹوٹ کرگرنے کی وجہ کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں جن میں اب تک کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں بجلی صارفین کیجانب سے متعدد بار مقامی واپڈا اہلکاروں کی توجہ اس اہم اور سنجیدہ معاملے کی طرف مبذول کرانے کے باوجود تاحال ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو پارہی ہے جس پر علاقہ مکینوں نے ایکسئین واپڈا میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ کندیاں شہر میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو موثر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر بجلی کے سپلائی سسٹم کو درست کیا جائے تاکہ شہریوں کے جان ومال کو محفوظ بنایا جا سکے

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں