سابقہ رنجش ،خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

 سابقہ رنجش ،خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

سابقہ رنجش ،خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا یاسمین اپنے گھر مو جو د تھی ملزموں نے دھاوا بول دیا ، مقدمہ درج

فیصل آباد)سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر خاتون کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ وویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے یاسمین بی بی نامی خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملز موں نے مبینہ طور پر دھاوا بول دیا اور اسے قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ اس سے رقم بھی چھین لی گئی۔ تاہم پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں