اغواء ہونے والی لڑکی بازیاب ، خاتون سمیت 3ملزم گرفتار

اغواء ہونے والی لڑکی بازیاب ، خاتون سمیت 3ملزم گرفتار

اغواء ہونے والی لڑکی بازیاب ، خاتون سمیت 3ملزم گرفتار تلاش کے لیے جدید و روائتی طریقہ کار استعمال ، لاہور سے برآمد کیا گیا

شاہپور صدر (نامہ نگار)تھانہ جھاوریاں پولیس نے اغواء ہونے والی لڑکی بازیاب کرالی، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار, تھانہ جھاوریاں پولیس کو 17 سالہ لڑکی کے اغواء کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری مقدمہ درج کیا گیا، ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے مغویہ کی بازیابی کے لیے ایس ایچ او جھاوریاں وقار احمد سپراء کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی، مغویہ کی تلاش کے لیے جدید و روائتی طریقہ کار استعمال کیا گیا، اس کے نمبر اور اس سے رابطہ میں مختلف لوگوں کے نمبروں کا سی ڈی آرز حاصل کی گئیں اور تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کیا گیا جس سے یہ معلوم ہوا کہ مغویہ لاہور میں موجود ہے ، بعد ازاں اس کی لاہور کے مختلف علاقوں میں لوکیشن تبدیل ہوتی رہی، ڈیٹا اور دیگر شواہد کی بنا پر پولیس ٹیم لاہور پہنچی جہاں پر مشتبہ شخص کو انٹیروگیٹ کیا تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا گیا اور محمد حسان نامی شخص نے مغویہ کو صحر نامی خاتون کے حوالے کیا جس نے مغویہ کو 72 ہزار روپے کے عوض لڑکی کو فروخت کر دیا، پولیس نے مغویہ کو بازیاب کروا لیا ہے اور خاتون سمیت ملوث تینوں ملزمان گرفتار ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں