کرائے کم نہ ہوناحکومتی رٹ پر ایک بڑا سوالیہ نشان ،رضوان مختار

کرائے کم نہ ہوناحکومتی رٹ پر ایک بڑا سوالیہ نشان ،رضوان مختار

کرائے کم نہ ہوناحکومتی رٹ پر ایک بڑا سوالیہ نشان ،رضوان مختارحکومت عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے تو پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنانا ہوگا

 خوشاب(نمائند دنیا)سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری رضوان مختار رندھاوا نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کے کرایے اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں کم نہ ہوناحکومتی رٹ پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکومنت کی ریلیف پالیسی محض بیانات تک محدود ہے ، اپنی رہائش گاہ چک47ایم بی میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر حکومت واقعی عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے تو اسے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنانا ہوگا،مارکیٹوں میں چیکنگ کا موثر نظام کے قیام اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوںگے ۔

چوہدری رضوان مختار رندھاوا کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس طوفان نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ،ایسے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ایک امید کی کرن تھی،مگر اس کا فائدہ عوام تک نہ پہنچانا سراسر ناانصافی ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مفادات کا تحفظ کرے نہ کہ منافع خور مافیا کو کھلی چھوٹ دے ۔اگر ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں واضح کمی نہ کی گئی تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا اور انکے مزید حکومتی بے حسی ناقابل برداشت ہو جائے گی ، انہوں نے حکومت، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کریں۔ اور مہنگائی کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں