ڈی ایس ریلوے کا بھلوال سٹیشن کا دورہ، سہولیات کا اعلان

 ڈی ایس ریلوے کا بھلوال  سٹیشن کا دورہ، سہولیات کا اعلان

بھلوال (نمائندہ دنیا) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ریلوے نورالدین داوڑ نے بھلوال ریلوے سٹیشن کا اچانک دورہ کیا اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سمیت مختلف انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

دورے کے موقع پر ڈی ٹی او میڈم وقارالنساء، ڈی سی او میڈم عابدہ مریم لودھی، اسٹیشن ماسٹر نوید اقبال، پی آر پی بھلوال کے اختر کانجو، حافظ طارق محمود اور مقامی تاجر رہنما ارشد محمود قریشی بھی موجود تھے ۔ڈی ایس ریلوے نورالدین داوڑ نے کہا کہ بھلوال اور سرگودھا ریلوے سٹیشنوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے نئے واش رومز تعمیر کیے جائیں گے جبکہ کھانے پینے کے سٹالز کو بھی جدید معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔کھلے ریلوے پھاٹکوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے پنجاب بھر میں اب تک 25 نئے پھاٹک منظور کیے جا چکے ہیں، جن کی تنصیب میں متعلقہ میونسپل کمیٹیوں کا تعاون بھی شامل ہوتا ہے ۔اس موقع پر تاجر رہنما ارشد محمود قریشی نے سرگودھا-بھلوال ریلوے ٹریک پر بند مسافر ٹرینوں کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ اس پر ڈی ایس ریلوے نے کہا کہ فی الحال ریلوے کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے ، تاہم جیسے ہی مطلوبہ وسائل دستیاب ہوں گے ، اس روٹ پر بند کی گئی مسافر ٹرینوں کو بھی بحال کر دیا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...