عدالتی ریکارڈ سے ویڈیو پر مشتمل یو ایس بی غائب،مقدمہ

عدالتی ریکارڈ سے ویڈیو پر مشتمل یو ایس بی غائب،مقدمہ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سول جج فرسٹ کلاس/مجسٹریٹ سیکشن 30 سرگودھا کی عدالت میں زیر سماعت ایک فوجداری مقدمے کے عدالتی ریکارڈ سے وقوعے کی ویڈیو پر مشتمل یو ایس بی (USB) اور اس سے متعلق درخواست غائب ہونے کے معاملے پر دو عدالتی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا انکشاف ہونے پر عدالت نے ابتدائی انکوائری کا حکم دیا۔ انکوائری کے دوران متعلقہ عدالتی اہلکار محمد کاشف نوید اور محمد نوید سے وضاحت طلب کی گئی اور انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے ، تاہم وہ عدالتی ریکارڈ کے غائب ہونے کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب پیش نہ کر سکے ۔ابتدائی عدالتی انکوائری میں بادی النظر میں یہ سامنے آیا کہ عدالتی ریکارڈ مذکورہ اہلکاروں کی تحویل کے دوران غائب ہوا، جس کے بعد عدالت کے حکم پر پولیس نے دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...