پریس کلب کے رکن کا 20 سالہ بیٹا پراسرار طور پر لاپتہ، مقدمہ درج
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ممبر پریس کلب التمش شمیم رفیق بھٹی کا 20 سالہ بیٹا پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔
جس کے بعد فیکٹری ایریا پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے نوجوان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق نوجوان گزشتہ رات تقریباً آٹھ بجے چوک فیکٹری ایریا سے اچانک لاپتہ ہوا۔ اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت اس کی تلاش کی، تاہم کوئی سراغ نہ ملنے پر پولیس سے رجوع کیا گیا۔متاثرہ والد اور صحافی التمش بھٹی کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور انہیں معلوم نہیں کہ ان کا بیٹا کن حالات میں لاپتہ ہوا یا اسے کون لے کر گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments