قتل کیس کا فیصلہ، تین مجرمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا
بھلوال (نمائندہ دنیا) تھانہ بھلوال صدر پولیس کی مؤثر تفتیش اور مقدمے کی مضبوط پیروی کے نتیجے میں معزز عدالت نے قتل کے مقدمے میں تین مجرمان کو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی۔
پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 707/24 بجرم 302، 324، 337-A(ii)، 337-F(1,2,3,4)، 337-D، 109، 148 اور 149 میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرمان عمر ارشاد، ارشاد احمد اور شہباز منشی کو ساجد مہدی کے قتل کے جرم میں عمر قید اور فی کس 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ جبکہ اقدام قتل کے جرم میں تینوں مجرمان کو 8، 8 سال قیدِ بامشقت اور فی کس 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔مجرمان نے ساجد کو ناحق قتل جبکہ دیگر افراد کو زخمی کیا تھا۔ بھلوال پولیس کا کہنا ہے کہ جدید تفتیشی نظام اور عدالتوں میں مؤثر پیروی کے ذریعے سنگین مقدمات میں ملزمان کو سزا دلوانا ہی حقیقی انصاف کی فراہمی ہے ۔، اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments