ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم نے چارج سنبھال لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
پولیس آفس آمد پر ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ اور دفتری عملے نے ان کا استقبال کیا، جس کے بعد ڈی پی او نے افسران اور اسٹاف کے ساتھ تعارفی اجلاس کی صدارت کی،اس موقع پر ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کا مؤثر قیام، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی بلاامتیاز عملداری ان کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عام شہریوں کی پولیس تک رسائی کو مزید آسان اور مؤثر بنایا جائے تاکہ سائلین کے مسائل بروقت اور شفاف انداز میں حل کیے جا سکیں،انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت ہر شہری کو بلا تفریق سنا جائے گا اور اس کی شکایات و مسائل کو میرٹ پر نمٹایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments