انتقالات اور ملکیتی حقوق سے متعلق ریکارڈ مرتب، بورڈ آف ریونیو پنجاب کو ارسال

انتقالات اور ملکیتی حقوق سے متعلق ریکارڈ مرتب، بورڈ آف ریونیو پنجاب کو ارسال

سرگودھا میں سب سے زیادہ1,605 انتقالات منظور ،18 ہزار 216 ایکڑ، ایک کنال اور 2 مرلے اراضی شامل ،خوشاب میں 30 انتقالات ،705 ایکڑ، 3 کنال اور 16 مرلے کا ریکارڈ مرتب

سرگودھا(نعیم فیصل سے ) حکومت پنجاب کی جانب سے مختلف سکیموں کے تحت قابض کاشتکاروں کومشروط ملکیتی حقوق دینے کے حوالے سے سرگودھا کے چاروں اضلاع میں منظور کئے گئے انتقالات اور ملکیتی حقوق سے متعلق ریکارڈ مرتب کر کے بورڈ آف ریونیو پنجاب کو ارسال کر دیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ انتقالات اور اراضی ضلع سرگودھا میں منتقل کی گئی،سرگودھا ڈویژن میں مجموعی طور پر 1,783 انتقالات کی منظوری ظاہر کی گئی ہے ، اور ان انتقالات کے تحت 19 ہزار 402 ایکڑ، 7 کنال اور 16 مرلہ اراضی پر قابض کاشتکاروں کو ملکیتی حقوق دیے گئے یا ان کا ریکارڈ مرتب کیا گیا،ضلع سرگودھا میں سب سے زیادہ 1,605 انتقالات منظور کیے گئے ، جن کے تحت 18 ہزار 216  ایکڑ، ایک کنال اور 2مرلے اراضی شامل ہے ۔ خوشاب میں 30انتقالات کے ذریعے 705ایکڑ، 3 کنال اور 16 مرلے ، ضلع میانوالی میں 129 انتقالات کے تحت 294 ایکڑ، ایک کنال اور 8 مرلے جبکہ ضلع بھکر میں 19 انتقالات کے ذریعے 187 ایکڑ، ایک کنال اور 10 مرلے اراضی کا ریکارڈ مرتب کیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام معلومات متعلقہ اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ریونیو) کی جانب سے تصدیق شدہ پر وفارمے پر فراہم کی گئی ہیں تاکہ بورڈ آف ریونیو آئندہ قانونی اور انتظامی کارروائی مکمل کر سکے۔قابض کاشتکاروں کو ملکیتی حقوق کی فراہمی کا مقصد دیرینہ اراضی تنازعات کا خاتمہ، ریکارڈ کی درستگی اور مستحقین کو قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...