چوری شدہ مویشی برآمد موسیٰ خیل پولیس کی کارروائی
میانوالی (نامہ نگار) تھانہ موسیٰ خیل پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تلہ گنگ سے چوری ہونے والے تقریباً 8 لاکھ روپے مالیت کے مویشی برآمد کر لیے ۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او انسپکٹر کامران بخت کی قیادت میں کارروائی کے دوران دو گائیں، دو بکرے اور دو بکریاں بازیاب کر کے قانونی کارروائی کے بعد تھانہ صدر تلہ گنگ پولیس کے حوالے کر دی گئیں۔ ڈی پی او وقار عظیم کھرل نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments