واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین بھیرہ کے انتخابات 27جولائی کو ہونگے

واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین بھیرہ  کے انتخابات 27جولائی کو ہونگے

بھیرہ (نامہ نگار)پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین سب ڈویژن بھیرہ کے عہدیداروں کے انتخاب کے لیے پولنگ 27 جولائی کو دفتر فیسکو بھیرہ میں ہوگی۔

انتخابات میں چاند گروپ اور پھول گروپ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ چاند گروپ کی جانب سے چیئرمین کے امیدوار چوہدری جاوید اقبال گوندل، وائس چیئرمین ملک اللہ دتہ ودھن، جنرل سیکرٹری ذوالفقار خان بلوچ اور جوائنٹ سیکرٹری عرفان شہزاد میدان میں ہیں۔دوسری جانب پھول گروپ نے چیئرمین کے لیے محمد سرفراز بلوچ، وائس چیئرمین محمد عرفان، جنرل سیکرٹری زاہد محمود اور جوائنٹ سیکرٹری محمد صفدر کو امیدوار نامزد کیا ہے ۔ دونوں گروپوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...