کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی، ہوٹل مالک گرفتار

کرایہ داری ایکٹ کی  خلاف ورزی، ہوٹل مالک گرفتار

موچھ (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پائی خیل سب انسپکٹر شہزاد منور اور ان کی ٹیم نے دوران چیکنگ ہوٹل کا معائنہ کیا۔

ہوٹل مالک محمد امیر ولد عیسیٰ خان، سکنہ پائی خیل نے اپنے ہوٹل کا کمرہ زاخان ولد ہواس خان، سکنہ بنوں کو کرایہ پر دے رکھا تھا۔ تاہم کرایہ داری کا اندراج نہ تھانے میں کرایا گیا تھا اور نہ ہی پولیس خدمت مرکز میں، جس پر کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل مالک محمد امیر کو گرفتار کر لیا، جبکہ واقعہ میں ملوث دونوں افراد کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...