بھابھڑہ میں نئی سڑک بارش کے بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار

بھابھڑہ میں نئی سڑک بارش کے  بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)بھابھڑہ میں حالیہ بارش کے بعد کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی نئی سڑک مختلف مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی، شہریوں نے تعمیراتی معیار اور متعلقہ ٹھیکیدار کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ جہاں سڑک متاثر ہوئی، اس مقام کی چند روز قبل بھی نشاندہی کی گئی تھی، تاہم مستقل اور معیاری مرمت کے بجائے صرف مٹی ڈال کر گڑھا بھر دیا گیا۔ جو پہلی ہی بارش میں دوبارہ بیٹھ گیا۔شہریوں کے مطابق اگر سڑک کے اطراف بروقت رولر چلا کر مناسب کمپیکشن کی جاتی تو موجودہ صورتحال پیدا نہ ہوتی۔ ان کا کہنا ہے کہ سڑک کے کناروں کو مضبوط نہ کرنے اور نکاسیٔ آب کا مؤثر انتظام نہ ہونے سے پانی جمع ہے ، جو سڑک کی بنیاد کو مسلسل نقصان پہنچا رہا ہے ۔اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ٹھیکیدار کو سڑک کیساتھ نکاسیٔ آب کے لیے نالہ تعمیر کرنے ، اطراف میں معیاری کمپیکشن مکمل کرنے اور متاثرہ حصوں کی عارضی کے بجائے مستقل بنیادوں پر مرمت کا پابند بنایا جائے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بروقت مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو پوری سڑک شدید نقصان کا شکار ہو سکتی ہے اور کروڑوں روپے کا عوامی سرمایہ ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا جائے ، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور عوامی مفاد میں عملی اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...