ٹول ٹیکس میں اضافے کیخلاف ڈسٹرکٹ بار کا پرسوں احتجاج
کندیاں (نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میانوالی نے ٹول ٹیکس میں اضافے اور ایم ایم روڈ کے ٹول پلازہ کو شہر سے باہر حمید کوٹ کے قریب منتقل کرنے کے مطالبے کے حق میں 28جولائی کو احتجاج کا اعلان کر دیا۔
ڈسٹرکٹ بار کے صدر امیر اسلم خان نیازی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ صبح 11بجے ٹول پلازہ ہیڈ پکہ پر کیا جائیگا۔ بار ایسوسی ایشن نے سول سوسائٹی، تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور شہریوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کے ذریعے مطالبات متعلقہ حکام تک پہنچائے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments