سرگودھا پولیس کی کھلی کچہری مسائل حل کرنے کی ہدایت
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر شہریوں کے مسائل اور شکایات کی فوری سماعت و ازالے کے لیے ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز نے اپنے دفاتر جبکہ تمام ایس ایچ اوز نے متعلقہ تھانوں میں مقررہ اوقات کے دوران شہریوں سے براہِ راست ملاقاتیں کیں۔
اس موقع پر پولیس افسران نے شہریوں کی درخواستیں، شکایات اور مسائل سنے ، جبکہ متعدد معاملات موقع پر ہی حل کر دیے گئے اور دیگر درخواستوں پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ۔ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے کہا کہ عوامی مسائل کا ان کے اپنے علاقوں میں فوری، شفاف اور میرٹ پر حل سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ اوقات میں اپنے دفاتر اور تھانوں میں موجودگی یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو بلاوجہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments