سلانوالی:پرانی دشمنی پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

سلانوالی:پرانی دشمنی پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

سلانوالی:پرانی دشمنی پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمیمطابق 10 سے زائد ملز م کلہاڑیوںاور سوٹوں سے لیس ہو کر حملہ آ ور ہوئے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے 119 شمالی میں پرانی دشمنی کی بنا پر مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق 10 سے زائد ملز م کلہاڑیوں اور سوٹوں سے لیس ہو کر متاثرہ فریق پر حملہ آور ہوئے ۔ حملے کے نتیجے میں محمد حیات موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، جبکہ محمد یوسف، برخوردار اور اعجاز شدید زخمی ہو گئے ۔متاثرہ فریق کے مطابق حملہ آوروں نے تشدد کے دوران مقدمات کی پیروی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ 9 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...