نوجوان پر مبینہ طور پر مسلح افراد کا حملہ، ٹھوکروں سے تشدد

 نوجوان پر مبینہ طور پر مسلح افراد کا حملہ، ٹھوکروں سے تشدد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی موضع گاگا میں زرعی زمین پر موجود نوجوان پر مبینہ طور پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

 تصور عباس اور اسکا والد محمد نذیر کے ہمراہ کھیت میں فصل کو پانی لگا رہے تھے  اسی دوران شاہد عمران اور عثمان اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر اسلحہ سے لیس ہو کر ہوائی فائرنگ کرتے اور للکارتے ہوئے کھیت میں داخل ہوئے اور گالم گلوچ شروع کر دی۔جب تصور عباس نے گالم گلوچ کی وجہ پوچھی تو ملزمان مشتعل ہوگئے ۔ اور ملزمان نے اسے ڈنڈوں، سوٹوں اور ٹھوکروں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اورہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...