نوجوان نے شادی کا جھانسہ دیکر دوشیز ہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

 نوجوان نے شادی کا جھانسہ دیکر دوشیز ہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اوباش نے شادی کا جھانسہ دے کر دوشیز ہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور انکار کرتے ہوئے بدنام کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کرنے لگا۔

بتایا جاتا ہے کہ نواحی بستی کمال پورہ کی رہائشی مسماۃ(ا) گزشتہ ایک سال سے پھلروان کے رہائشی ملک عزیز کے ساتھ رابطے میں تھی، ملزم نے مبینہ طور پر شادی کا جھانسہ دے کر ایک سال تک لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کیے ،بعد ازاں ملزم نے تقریباً ایک ماہ قبل شادی سے انکار کر دیا اور مبینہ طور پر دھمکی دی کہ اگر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی تو وہ متاثرہ لڑکی کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر دے گاجس پر پولیس پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...