قدیمی قبرستان کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ روپے کا فنڈ جاری
قدیمی قبرستان کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ روپے کا فنڈ جاری اقلیتی برادری کے منصوبے کو مکمل کر کے رپورٹ فراہم کریں ‘رامیش سنگھ اروڑہ
ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اقلیتی کوٹے سے صوبائی وزیر رامیش سنگھ اروڑہ کو قدیمی قبرستان کی تعمیر و تزین آرائش کیلئے ایک کروڑ روپے کا فنڈ جاری کر دیا ۔ چیف منسٹر منیارٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبائی وزیر اقلیت رامیش سنگھ اروڑہ کی سفارش پر تحصیل احمد پور شرقیہ میں اقلیتی برادری کا قدیمی بیرولعل وایمک قبرستان کی تزین و آرایش اور چار دیواری کے لیے ایک کروڑ روپے کا فنڈ جاری کر دیا جبکہ ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹی افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن افیسر پلاننگ رانا محمد فیصل کو ہدایت جاری کی کہ اقلیتی برادری کے اس اہم منصوبے کو مکمل کر کے رپورٹ فراہم کریں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments