جلالپور کینال پراجیکٹ تکمیل سے قبل ہی تبا ہ کاریوں کی لپیٹ میں

جلالپور کینال پراجیکٹ تکمیل سے قبل ہی تبا ہ کاریوں کی لپیٹ میں

جلالپور کینال پراجیکٹ تکمیل سے قبل ہی تبا ہ کاریوں کی لپیٹ میں ڈیرہ غلام محمد لکھیال نلی کے قریب اس زیرتعمیر نہر میں جگہ جگہ شگاف پڑ گئے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب کے علاقہ دامن مہاڑ کے استحکام کا ضامن جلالپور کینال پراجیکٹ تکمیل سے قبل ہی تبا ہ کاریوں کی لپیٹ میں آگیا، مون سون کی طوفانی بارش کے دوران پہاڑی نالوں کی طغیانی کے باعث ڈیرہ غلام محمد لکھیال نلی کے قریب اس زیرتعمیر نہر میں جگہ جگہ شگاف پڑ گئے ، جنہیں پر کرنے کی جدوجہد کی جارہی ہے ، واضح رہے کہ یہ عظیم منصوبہ تحصیل پنڈ دانخان اور تحصیل خوشاب کے دامن مہاڑ کی بنجر اور ویران اراضی کو سیراب کر کے قابل بنانے کیلئے تشکیل دیا گیا تھا،تحصیل پنڈ دانخان میں نہر کا تعمیراتی کام مکمل کرنے کے اس میں باقاعدہ پانی چھور دیا گیا ہے لیکن تحصیل خوشاب میں نہر کی ری ماڈلنگ کا کام مکمل نہ ہونے کی بنا پر پانی نہ چھوڑا سکا ،حالیہ طوفانی بارش کے دوران پہاڑی ندی نالوں سے نہر کے کنارے ٹوٹ جانے سے یہاں کے کسانوں کو اس نہری پراجیکٹ سے مستفید ہونے کیلئے اب مزید انتظار کی صعوبت برداشت کرنی پڑے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...