گندم کا دانہ دانہ خریدنے کا لالی پوپ دے کر تنہا چھوڑ دیا ،تحریک انصاف کسان ونگ
خوشاب(نمائندہ دُنیا) تحریک انصاف کسان ونگ ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری ملک محمد یعقوب طارق اعوان نے کہا ہے کہ۔۔۔۔
پنجاب میں گندم کی پیداوار مثالی ہونے کے باوجود سرکاری سطح پرکی جانیوالی خریداری کا ہدف پورا نہ ہونا حکومت اور محکمہ خوراک کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،حکومت کی جانب سے کسانوں کو گندم کا دانہ دانہ خریدنے کا لالی پوپ دے کر تنہا چھوڑ دیا جس کی وجہ سے انہیں ناقابل تلافی نقصان اٹھانے کے ساتھ ساتھ عوام کو غزائی قلت کا بھی سامان کرنا پڑا ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر گندم کی خریداری کا عمل ادھورا رہ جانے کے باعث کسانوں کو اپنی خون پسینے کی کمائی اونے پونے داموں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے حوالے کرنا پڑی .۔جس کا نتیجہ مہنگائی میں اضافے اور غریب کاشت کاوں کی محرمیوں کی شکل میں سامنے آیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments