ڈی پی او سرگودھا کا تھانہ میانی اور پولیس چوکی راجے والا کا اچانک دورہ

ڈی پی او سرگودھا کا تھانہ میانی اور  پولیس چوکی راجے والا کا اچانک دورہ

میانی (نامہ نگار )ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کا تھانہ میانی اور پولیس چوکی راجے والا کا اچانک دورہ۔

سٹرکچر اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سرگودھا توقیر محمد نعیم نے تھانہ میانی اور پولیس چوکی راجے والی بھیرہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تھانے اور چوکی کی مختلف عمارتوں کی صفائی ستھرائی کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور عملے کو صفائی کے بہتر انتظامات برقرار رکھنے کی ہدایت کی ڈی پی او سرگودھا نے فرنٹ ڈیسک، محرر آفس، ریکارڈ روم اور حوالات کا بالترتیب معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر درج ہونے والے مقدمات اور سائلین کے اندراج کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ زیر تفتیش مقدمات میں اب تک ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسران سے تفصیلی بازپرس کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...