ماڑی انڈس اور کالاباغ میں مشترکہ فلیگ مارچ، امن و امان کے قیام کے عزم کا اظہار

 ماڑی انڈس اور کالاباغ میں  مشترکہ فلیگ مارچ، امن و  امان کے قیام کے عزم کا اظہار

میانوالی (نامہ نگار)چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر میانوالی پولیس اور پنجاب رینجرز کا داؤد خیل، ماڑی انڈس اور کالاباغ میں مشترکہ فلیگ مارچ، امن و امان کے قیام کے عزم کا اظہار۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر 20 صفر چہلم حضرت امام حسین کے دوران امن و امان کے قیام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے میانوالی پولیس اور پنجاب رینجرز نے داؤد خیل، ماڑی انڈس اور کالاباغ میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔فلیگ مارچ کی قیادت ایس ڈی پی او داؤد خیل اسد عباس خان اور ایس ڈی پی او عیسیٰ خیل اشرف علی نے کی، جس میں پولیس اور پنجاب رینجرز کے افسران و جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ فلیگ مارچ کا آغاز تھانہ داؤد خیل سے کیا گیا جو پکی شاہ مردان، ماڑی انڈس، پرانی ماڑی شہر، ریلوے پل کالاباغ،گھوڑا چوک، پیر چھٹا چوک اور کالاباغ بازار سمیت مختلف اہم مقامات سے گزرتا ہوا تھانہ کالاباغ میں اختتام پذیر ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...