مہنگائی، بجلی، گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے متوسط طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ،جماعت اسلامی بھیرہ
بھیرہ(نامہ نگار )جماعت اسلامی تحصیل بھیرہ کے امیر عبدالرحمن جامی نے کہا ہے کہ حکومت لیوی ٹیکس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے ذریعے عوام پر ناجائز مالی بوجھ ڈال رہی ہے ۔
مہنگائی، بجلی، گیس اور روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ، جبکہ حکمران طبقہ مفت بجلی، مفت پٹرول اور دیگر سرکاری مراعات سے مستفید ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں سے اپنے لیے مہنگی لگژری گاڑیاں، جہاز اور دیگر آسائشیں خریدی جا رہی ہیں، جبکہ عام آدمی دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے عبدالرحمن جامی نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے تحفظ اور مہنگائی، ظالمانہ ٹیکسوں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کرے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments