واقعہ کربلا ہمیں ظلم و جبر کے سامنے ڈٹ جانے کا پیغام دیتا، علی جعفر نقوی
بھیرہ(نامہ نگار)ضلعی امن کمیٹی کے رکن سید علی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے میدانِ کربلا میں عظیم قربانی پیش کر کے حق، صداقت، عدل، صبر اور استقامت کا وہ لازوال درس دیا جو رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔
واقعئہ کربلا ہمیں ظلم و جبر کے سامنے ڈٹ جانے ، دینِ اسلام کی سربلندی اور باطل کے خلاف آواز بلند کرنے کا پیغام دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سید الشہداء حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے سلسلے میں تحصیل بھیرہ اور گردونواح میں مجالسِ عزا اور جلوس انتہائی مذہبی عقیدت و احترام، باہمی بھائی چارے اور پُرامن ماحول میں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments