مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام سے مزید قربانیوں کا مطالبہ کرنا ناانصافی ،ممتاز اختر کاہلوں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا ہے کہ مہنگائی، ٹیکسوں اور یوٹیلٹی بلوں کے بوجھ تلے دبے عوام سے مزید قربانیوں کا مطالبہ کرنا ناانصافی ہے۔
جبکہ دوسری جانب حکمران طبقے کی شاہ خرچیاں بدستور جاری ہیں ، حکمران طبقہ ہزاروں سرکاری گاڑیوں، مفت پٹرول، مفت بجلی، پروٹوکول، سرکاری رہائش گاہوں اور مراعات سے مستفید ہو رہا ہے ۔ جبکہ اس کا مالی بوجھ بالآخر عام شہری پر مختلف ٹیکسوں، بجلی، گیس اور دیگر محصولات کی صورت میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments