سیٹلائٹ ٹاؤن کے مکینوں کو صاف محفوظ اور بلا تعطل پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ، کمشنر

سیٹلائٹ ٹاؤن کے مکینوں کو صاف محفوظ اور بلا تعطل پانی کی فراہمی  ہر صورت یقینی بنائی جائے ، کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا میں آؤٹ سورسڈ واٹر سپلائی سروسز سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں پانی کی فراہمی کے نظام، سروس ڈیلیوری، درپیش مسائل اور ان کے فوری حل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر سرگودھا، منیجنگ ڈائریکٹر واسا، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے نمائندگان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی،کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کے مکینوں کو صاف، محفوظ اور بلا تعطل پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آؤٹ سورسڈ واٹر سپلائی سروسز کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...