موجودہ معاشی پالیسیوں سے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ،ملک عرفان حیدر

موجودہ معاشی پالیسیوں سے عوام میں  بے چینی بڑھ رہی ،ملک عرفان حیدر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صدر انجمن تاجران کارخانہ بازار ملک عرفان حیدر نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی پالیسیوں سے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے اور اگر حالات میں بہتری نہ آئی تو ملک کو مزید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

اگر بین الاقوامی مالیاتی ادارے پاکستان کو قرض یا امداد فراہم کرتے ہیں تو اس کے استعمال میں شفافیت کو یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ وسائل حقیقی عوامی فلاح پر خرچ ہوں۔ عوام کے نام پر حاصل کیے جانے والے وسائل کا درست استعمال نہیں ہو رہا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے غیر ضروری سرکاری اخراجات اور مراعات میں کمی لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...