10 ہزار روپے کا پٹرول ڈلوا کر بغیر ادائیگی فرار ہونیکی کوشش

 10 ہزار روپے کا پٹرول ڈلوا کر بغیر ادائیگی فرار ہونیکی کوشش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پیٹرول پمپ سے 10 ہزار روپے کا پیٹرول ڈلوا کر مبینہ طور پر بغیر ادائیگی فرار ہونے اورمزاحمت کرنے والے سیل مین کو کار میں گھسیٹ کر اغوا کرنے کی کوشش ،پولیس نے کار سواروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق محلہ اسلام نگر سلانوالی میں قائم پیٹرول پمپ کے مالک محمد حمزہ اشفاق نے پولیس کو بتایاکہ دو اشخاص نے اپنی کار میں 10 ہزار روپے کا پیٹرول ڈلوایا۔ رقم طلب کرنے پر دونوں ملزمان مبینہ طور پر ادائیگی کیے بغیر فرار ہونے لگے جس پر سیل مین خاور سعید نے گاڑی روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے اسے زبردستی کار میں کھینچ لیا اور مبینہ طور پر پستول دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے ساتھ لے گئے ۔ سیل مین کے شور و غل پر قریبی افراد موقع پر پہنچے ، جس پر ملزمان کچھ فاصلے پر جا کر اسے سڑک پر گرا کر فرار ہوگئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انکی تلاش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...