معصوم بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

 معصوم بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 7سالہ معصوم بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 پولیس کے مطابق موضع رتوکالا میں اسماعیل کی 7سالہ بیٹی (م) کو قریبی دوکان سے چیز لینے جا رہی تھی کہ منیر نامی نوجوان جو کہ اپنے ماموں غلام حسین کے گھر مہمان آیا ہوا تھا نے بچی کو گھر لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم بچی کے شور شرابے پر ملزم بھاگ نکلا، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...