آؤٹ سورسڈ واٹر سپلائی سروسز کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا میں آؤٹ سورسڈ واٹر سپلائی سروسز سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں پانی کی فراہمی کے نظام، سروس ڈیلیوری، درپیش مسائل اور ان کے فوری حل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ھیڈ کوارٹر سرگودھا، منیجنگ ڈائریکٹر واسا، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے نمائندگان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کے مکینوں کو صاف، محفوظ اور بلا تعطل پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments