گل گھوٹو اور منہ کھر کی بیماری تیزی سے پھیلنے پر تشویش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مویشی پال حضرات نے حالیہ برسات کے بعد لمپی سکن ڈزیز کے ساتھ ساتھ جانوروں میں گل گھوٹو اور منہ کھر کی بیماری تیزی سے پھیلنے اور اس حوالے سے لائیوسٹاک حکام کی جانب سے اقدامات کے فقدان پر تشویش کااظہار کیاہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انتظامی سطح پر انہیں کسی قسم کی کوئی سہولت نہیں، بیمار جانوروں کا مہنگے داموں علاج کروانے پر مجبور ہیں، فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments