موبائل فون چھیننے کی کوشش ،خاتون کے چھری کے وار سے 22 سالہ لڑکی زخمی

موبائل فون چھیننے کی کوشش ،خاتون کے  چھری  کے وار سے 22 سالہ لڑکی زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موبائل فون چھیننے کی کوشش کے دوران خاتون کے چھری کے وار سے 22 سالہ لڑکی زخمی ہوگئی، جبکہ حملہ آور خاتون موبائل فون لے کر فرار ہوگئی۔

پولیس کے مطابق جاوید کالونی فیز ٹو میں ایک خاتون مبینہ طور پر چھری لے کر محمد اعظم کے گھر میں داخل ہوئی۔ متاثرہ خاندان کے مطابق خاتون نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، جس پر مزاحمت کرنے پر اس نے چھری کے وار کر کے 22 سالہ لڑکی کو زخمی کر دیاواقعہ کے دوران شور شرابہ سن کر اہل خانہ اور اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے ، تاہم ملزمہ موبائل فون لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...