ڈپٹی کمشنر کی 54ویں سی ٹی پی کے زیرِ تربیت افسروں سے ملاقات

 ڈپٹی کمشنر کی 54ویں سی ٹی پی کے زیرِ تربیت افسروں سے ملاقات

ڈپٹی کمشنر کی 54ویں سی ٹی پی کے زیرِ تربیت افسروں سے ملاقاتترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ،وسائل کا مؤثر استعمال ترجیح ہے :نعمان صدیق

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق سے 54ویں کامن ٹریننگ پروگرام (CTP) کے زیرِ تربیت افسروں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ضلعی انتظامیہ کے انتظامی ڈھانچے ، عوامی خدمت کے نظام، ترقیاتی منصوبوں اور گڈ گورننس کے مختلف پہلوؤں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایک سول سرونٹ کی بنیادی ذمہ داری عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی، شفافیت، میرٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مؤثر گورننس، بروقت فیصلے ، ٹیم ورک اور عوام دوست رویہ ایک کامیاب انتظامی افسر کی پہچان ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوامی مسائل کے فوری حل، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے زیرِ تربیت افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں دیانتداری، محنت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔ملاقات کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے نوجوان افسران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ قومی خدمت کے جذبے ، دیانتداری، میرٹ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود میں مؤثر کردار ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...