حضرت میراں شاہ کے مزار کا ایک کمرہ بارشوں کے باعث منہدم

حضرت میراں شاہ کے مزار کا ایک کمرہ بارشوں کے باعث منہدم

حضرت میراں شاہ کے مزار کا ایک کمرہ بارشوں کے باعث منہدم فوری حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو مزید حصہ گرنے سے جانی و مالی نقصان بھی ہو سکتا

بھیرہ(نامہ نگار)مغل بادشاہ اکبر کے دور کے قاضی القضاء اور خطئہ بھیرہ کی عظیم روحانی شخصیت حضرت میراں شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے تاریخی مزار واقع محلہ پراچگان بھیرہ کا ایک کمرہ حالیہ شدید اور مسلسل بارشوں کے باعث منہدم ہو گیا ہے ، جبکہ دربار شریف کا مرکزی دروازہ بھی خستہ حالی کے باعث خطرناک حد تک شکستہ ہو چکا ہے ، جس سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار حادثہ پیش آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔مزار کی عمارت طویل عرصے سے مرمت کی منتظر ہے زائرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو مزید حصہ گرنے سے جانی و مالی نقصان بھی ہو سکتا ہے مرکزی انجمن تاجران بھیرہ کے صدر الحاج سیٹھ محمد اصغر نے ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف پنجاب، ضلعی و تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دربار شریف کی خستہ حال عمارت کا فوری نوٹس لیا جائے ، منہدم ہونے والے حصے کی ازسرِ نو تعمیر، مرکزی دروازے کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت اور پوری عمارت کا تکنیکی معائنہ کروا کر حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ اس تاریخی و روحانی ورثے کو محفوظ بنایا جا سکے اور کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...