کمشنر کا ایف ڈی اے کمپلیکس کا دورہ ، منصوبوں پر بریفنگ

  کمشنر کا ایف ڈی اے کمپلیکس کا دورہ ، منصوبوں پر بریفنگ

کمشنر کا ایف ڈی اے کمپلیکس کا دورہ ، منصوبوں پر بریفنگشہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے :عمران حامد شیخ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) محمد آصف چودھری نے کہا ہے کہ شہریوں کو تیز رفتار، شفاف اور معیاری ریلیف کی فراہمی کے لیے ایف ڈی اے کی خدمات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر دیا گیا ہے ، جبکہ شہری ترقی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور عوامی سہولیات کے فروغ کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبے تجویز کیے گئے ہیں، جن کی حکومت پنجاب سے منظوری کے لیے ڈویژنل انتظامیہ کی معاونت ناگزیر ہے ۔انہوں نے یہ بات کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے ایف ڈی اے کمپلیکس کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کمشنر فیصل آباد کو ادارے کی انتظامی اصلاحات، مکمل کیے گئے میگا پراجیکٹس، مالی استحکام اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ عبداللہ پور،جھمرہ روڈ فلائی اوور اور سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی جیسے میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے نہ صرف ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری آئی ہے ۔

بلکہ شہریوں کو معیاری تفریحی اور کھیلوں کی سہولیات بھی میسر آئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایف ڈی اے سٹی میں ڈویژنل ماڈل کالج کے سب کیمپس کی زیر تعمیر عمارت کی تکمیل سے معیاری تعلیمی سہولیات میں مزید اضافہ ہوگا۔ڈی جی ایف ڈی اے نے کہا کہ ایف ڈی اے سٹی میں 84 کنال رقبے پر جدید تھیم پارک (نیچرل پارک) کے قیام کی تجویز زیر غور ہے ، کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ایف ڈی اے کی انتظامی اصلاحات، شہری سہولتوں کی بہتری، جدید سروس ڈلیوری سسٹم اور ترقیاتی ترجیحات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...